Tuesday, 28 July 2026

بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے والد اور خدائی خدمت گار تاج محمد خان کو عبدالقیوم خان کے ظلم اور جبر کے باعث پاکستان چھوڑنا پڑا

 

بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے والد اور خدائی خدمت گار تاج محمد خان کو عبدالقیوم خان کے ظلم اور جبر کے باعث پاکستان چھوڑنا پڑا ۔


سینئر سیاستدان حاجی غلام احمد بلور نے اپنی آب بیتی میں لکھا ہے کہ 

1948 میں خان عبدالقیوم خان نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کر دی اور خان عبدالغفار خان کے بعض پیروکاروں نے اس حکم کی خلاف ورزی کی تو بابڑہ میں پولیس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔

اس کے بعد خدائی خدمت گاروں کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں۔ تاج محمد خان (والد شاہ رخ خان) کو گرفتار کرنے کے لیے بار بار چھاپے مارے گئے جس کے باعث انہیں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ پشاور چھوڑ کر دہلی جانا پڑا

ان کے دوست محمد یونس پہلے ہی دہلی میں موجود تھے اور انہوں نے تاج محمد خان کے خاندان کی دیکھ بھال کی۔

بھارت پہنچنے کے بعد بھی تاج محمد خان کا حاجی غلام بلور سے رابطہ برقرار رہا اور ایک موقع پر وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ پشاور میں حاجی غلام بلور کے گھر بھی آئے۔

حاجی غلام بلور کے مطابق وہ خود بچپن میں عینی شاہد تھے۔ حاجی غلام بلور نے لکھا کہ شاہ رخ خان کے والد تاج محمد خان دراصل خان عبدالقیوم خان کے ظلم و جبر اور بار بار کی بلاجواز گرفتاریوں سے تنگ آ کر پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے

Monday, 27 July 2026

الحمدللہ آج نجلہ اپنے خاندان کو مل گئی

 ولی اللہ معروف بھائی اللہ آپکی آنی والی تمام نسلوں کی 

حفاظت فرمائے آمین آپ کمال کام کرتے ہیں یار

آپکی تحریریں پڑھ کر دل خوشی کے آنسو روتا ہے قسم سے 

کہ کوئی تو ہے اس ملک میں جو پچھڑوں کا سہارا بنتا ہے 


Waliullah Maroof 

----------------------------------------------------


الحمدللہ آج نجلہ اپنے خاندان کو مل گئی

سال 2008 کے جون 26 جون میں نجلہ کورنگی سے اپنی والدہ کے ساتھ چچا کے ہاں نیو کراچی آئی تھی۔ چار سال عمر تھی۔ضد کرکے پیسے لئے باہر چیز لینے نکلی۔

چیز لیکر جب واپس گھر آنے لگی تو سارے دروازے ایک رنگ کے لگے تو سمجھ نہیں آیا چچا کا گھر کونسا تھا۔ جاتی رہی جاتی رہی کھو گئی۔

شادمان کی یوسی میں کسی نے لاکر دیا کہ یہ بچی لاوارث ملی ہے۔ ایک ہفتے تک یوسی نے کوشش کی فیملی نہیں ملی۔

یوسی نے کسی کے پاس امانت رکھوایا۔

نجلہ کو ایک بےاولاد جوڑنے اپنے پاس رکھا۔ایک سال تک نجلہ روتی رہی امی ابو اور بھائیوں کو یاد کرتی۔

پھر آہستہ آہستہ بھول کر نارمل ہوگئی۔

جس فیملی نے رکھا تھا انہوں نے انٹر تک پڑھایا وہ اسے ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے لیکن نجلہ نے دینی تعلیم کی طرف آنے کا از خود فیصلہ کیا۔ عالمہ بنی ۔عربی کے کورسز اور مختلف تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رہی۔ 

اس جوڑے نے آج تک نجلہ کو یہ احساس ہونے نہیں دیا کہ وہ کسی اور کی بیٹی ہو۔ بلکہ نجلہ کی پرورش کرنے والے جوڑے کے خاندان تک کو کل ہماری ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ کر معلوم ہوا کہ یہ انکی سگی بیٹی نہیں ہے۔ پڑوسیوں تک کو آج پتہ چلا۔ خیر نجلہ کو اپنوں کی جدائی چین سے رہنے نہیں دے رہی تھی۔وہ ہر طرح سے خوشحال تھی لیکن سال 2024 میں انکو ذہنی مسئلہ شروع ہوا۔پریشان ہونے لگی۔ڈراونے خواب دیکھتی۔اچانک نیند میں اٹھ جاتی۔خواب میں اپنے گمشدگی والا دن آتا تھا۔

وہ ایک ماہر نفسیات ڈاکٹر کے پاس گئی۔ ڈاکٹر صاحب نے نجلہ سے دل کی بات پوچھی کہ سچ سچ بتاو کیا پریشانی ہے؟ نجلہ نے اپنی ساری داستان سنائی کہ یہ یہ ماجرا ہے۔

ڈاکٹر صاحب نے پرچی پر میڈیسن کے بجائے "ولی اللہ معروف کا پیج " لکھا کہ آپ ان سے رابطہ کریں۔ 

نجلہ سمجھی ولی اللہ شاید کسی بزرگ کا ذکر ہوگا شاید ڈاکٹر نے اس بزرگ کے مزار پر حاضری کا کہا ہو۔ خیر ڈاکٹر صاحب نے سمجھا دیا کہ ایسے ایسے ایسے لوگ ملاتے ہیں۔

وہ گھر آئی دو ماہ تک ہمارے کام کو سوشل میڈیا پر فالو کیا پھر جب تسلی ہوئی کہ ہاں رابطہ کرلینا چاہئے۔فروری دوہزار پچیس کو رابطہ کیا۔ ہم نے پوسٹ لکھی۔ کافی سارے ڈی این اے ٹیسٹ ہوئے۔ کوئی میچ نہیں ہوا۔ پھر 30 جون 2026 کو ہم نے دوبارہ پوسٹ لگائی۔خاندان مل گیا۔ ڈی این اے میچ ہوا۔ 

دوسری طرف!

 خاندان پر جو گزری وہ اللہ کسی کو نا دکھائے ۔ دل تھام کے رکھیں۔ 

نجلہ پاکستانی بنگالی خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ بہت ہنستا کھلتا خوشحال گھرانا تھا۔سب سے چھوٹی اور بہت لاڈلی بچی تھی۔

جس چچا کے ہاں سے گم ہوئی تو سب نے الزام لگایا کہ اسکو چچا نے بیچ دیا ہے۔جوان چچا اس الزام کا صدمہ برداشت نا کرسکا چھ ماہ بعد وفات پاگیا۔نجلہ کے والدین الگ ہوگئے۔

ماں بیٹیاں الگ ہوگئیں۔ بھائی اور والد الگ ہوگئے۔ 

بہنوں کے رشتے ہونے میں مشکلات تھیں ۔ یہ داغ لگ گیا تھا کہ انکے ابو نے بیٹی بیچی ہے۔سب دربدر تھے۔

کل جب نجلہ کی رپورٹ آئی سب کی آنکھیں کھل گئیں۔ اللہ نے باطل کو ختم کیا اور حق کو واضح کردیا۔ 

اللہ نے بدگمانی کو قرآن میں گناہ قرار دیا ہے۔ اس گناہ نے گئی خاندان تباہ کردیئے۔ 

الحمدللہ گزشتہ کل ہم نے جاکر نجلہ کے سارے خاندان کو کورنگی میں اکھٹا کیا۔ 17 سال بعد ماں اور بیٹوں کو ملایا۔ بیٹے ماں کے پاؤں میں پڑے سب نے ایک دوسرے سے معافی مانگی۔ بہن بھائیوں کو ملایا۔ بکھرا ہوا گھر پھر سے اکھٹا کیا۔ 

اور آج الحمدللہ وہ سب ایک بس میں نجلہ کے گھر آئے اور نجلہ سے ملاقات ہوئی۔ 

کیسی ملاقات تھی۔کیا کیا ہوا؟ یہ سب الفاظ میں ہم نہیں بتاسکیں گے۔ بس آپ کل ان شاءاللہ ویڈیو دیکھ کر محسوس کرسکیں گے کہ یہ کس قدر خطرناک کیس تھا۔ اور اللہ نے پھر سے سب کو سرخ رو کیا۔ 


#waliullahmaroof

🏏 10th Match Prediction & Analysis

 🏏 10th Match Prediction & Analysis

📊 Match Overview

میچ: Sunrisers Leeds 🆚 Manchester Super Giants

مقام: Headingley, Leeds

تاریخ و وقت: 28 جولائی 2026 | 10:30 PM

📝 مکمل کاپی-پیسٹ کپشن (Social Media Caption)

🏏 MATCH DAY - 10th Match Prediction! 🏏

⚡ Sunrisers Leeds 🆚 Manchester Super Giants



Match = Manchester Super Giants Will Win 💯 %

📅 Date: Tue, 28 July 2026

⏰ Time: 10:30 PM

📍 Venue: Leeds

📊 Match Analysis & Expectations:

Pitch Report: لیڈز کی پچ پر فاسٹ بولرز کو شروعات میں مدد ملتی ہے، لیکن بعد میں بیٹنگ آسان ہو جاتی ہے۔

Toss Factor: ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے سکتی ہے۔

🔥 Predicted Winner: Sunrisers Leeds / Manchester Super Giants

🎯 Key Players to Watch:

Top Batsman

Key All-rounder

💬 آپ کے خیال میں آج کا میچ کون جیتے گا؟ کمنٹس میں بتائیں! 👇

#SRL #CricketPrediction #SunrisersLeeds #ManchesterSuperGiants #MatchDay #TechTips #YouTubeGrowth



پاکستانی ذریعے نے یہ بھی کہا، ’’مسلح دستوں کی تعیناتی، امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت

 ایک پاکستانی ذریعے نے یہ بھی کہا، ’’مسلح دستوں کی تعیناتی، امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت اور دھوں دار بیان بازی،‘‘ یہ عوامل ایسی کسی ممکنہ زمینی فوجی کارروائی ہی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔


پاکستانی ذرائع کے بقول اس حملے کا مقصد ایران کے ساحلی علاقے کا ملک کے باقی ماندہ حصے سے رابطہ منقطع کرنا ہو سکتا ہے، وہ بھی کسی ایسی امن ڈیل سے پہلے جو دونوں ممالک کے درمیان مقابلتاﹰ دیرپا ثابت ہو سکے۔


ان پاکستانی انٹیلیجنس ذرائع نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں صدر ٹرمپ کو نہ صرف داخلی سیاسی دباؤ کا سامنا ہے بلکہ امریکی فوج کے جرنیلوں نے بھی اس حوالے سے تنبیہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو ایسے کسی اقدام سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے والد اور خدائی خدمت گار تاج محمد خان کو عبدالقیوم خان کے ظلم اور جبر کے باعث پاکستان چھوڑنا پڑا

  بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے والد اور خدائی خدمت گار تاج محمد خان کو عبدالقیوم خان کے ظلم اور جبر کے باعث پاکستان چھوڑنا پڑا ۔ سینئر سی...